نیویارک کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر متعدد افراد کو گولی مار دی گئی

تازہ خبر عالمی

فائرنگ میں 13 افراد کے ہلاک  ؍ معتدد زخمی

نئی دہلی:12؍اپریل
(ا ے ایم این ایس)
امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں کم از کم5 فراد ہلاک ہوئےہونے کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے بروکلین میں ایک سب وے اسٹیشن پر متعدد افراد کو گولی مار دی گئی جس سے 13 افراد زخمی ہوئے۔ کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ اے پی نے کہا ہے کہ ایک تصویر دیکھی جا رہی ہے، جس میں خون میں لت پت کئی مسافر زمین پر پڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کو بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر ہونے والے واقعہ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نیویارک کے میئر ایڈمز اور پولیس کمشنر سیول سے رابطے میں ہیں۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر کم از کم پانچ افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔ مختلف محکموں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے تعمیراتی جیکٹ اور گیس ماسک پہن رکھا تھا۔ نیویارک سٹی پولیس نے کہا کہ انہوں نے بروکلین کے 36ویں اسٹریٹ سب وے اسٹیشن کی تلاشی لی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ وہاں سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

نیویارک سٹی پولیس نے کہا ہے کہ عینی شاہدین سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کو مطلع کریں جو انہوں نے دیکھا ہے۔ ساتھ ہی وہاں موجود تمام لوگوں کو جگہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ نیویارک میں بروکلین میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ میں اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 13 افراد بری طرح زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص تعمیراتی کارکن کے کپڑوں میں میٹرو اسٹیشن آیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے بہت سے لوگ مر چکے ہیں۔ صبح سویرے ہونے کی وجہ سے سب وے اسٹیشن پر کافی بھیڑ تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔