ورنگل اربن ضلع میں 120دیسی مرغیاں ہلاک

بین الریاستی تازہ خبر

ورنگل7؍جنوری
زین نیوز
ورنگل اربن ضلع میں برڈ فلوکا خطرہ پھیل گیا ہے ضلع کے بھیما دیوار پلی منڈل کے موضع کوپور میں 120دیسی مرغیاں مرگئیں۔ یہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ یہ مرغیاں برڈ فلو واسے مری ہیں ۔تاہم عہدیداروں نےمری ہوئی مرغیاںجانچ کے لئے حیدرآبادلیباریٹری کو بھیج دئیے ہیں۔ملک میں پچھلے ایک ہفتہ سے برڈ فلو کی وجہ سے پرندے مررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک کی پانچ ریاستوں میں ابتک30ہزار پرندے مرچکے ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو چوکس کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر انمل ہسبنڈری تلسانی سرنیواس یادو نے یہ کہاکہ تلنگانہ میں برڈ فلو کے کوئی اثار نہیںہیں اور وائرس کی کوئی علامتیں نہیں پائی گئیں ہیں۔ ریاستی وزیرانیمل ہسبنیڈی فشریز تلسانی سرنیواس یادو نے کہاکہ برڈ فلو کے پھیلاو‘  فلوسے بچائو، روک تھام اور کنٹرول کے لئے1300ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں