نئی دہلی11 جنوری :
زین نیوز ڈسک
وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بھاندرا کے ایک اسپتال میں ہوئی بھیانک آتشزدگی میں مرنے والوں کے قریبی ورثا کے لئے وزیراعظم قومی امدادی فنڈ سے دو لاکھ روپئے فی کس مالی امداد کو منظوری دی ۔ شدید زخمی ہونے والوں کے لئے انہوں نے 50000 روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیاہے۔مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے سات بچے ہلاک ہوگئے تھے ہوئے حادثے میںہلاک ہونے والے بچوں کے گھروالوں کو وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اورحادثے میں شدید طورپر زخمی ہونے والوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔
