وزیراعظم نریندر مودی کا 22 فروری کو دورہ آسام اور مغربی بنگال

تازہ خبر قومی

نئی دہلی: 20 ؍فروری
نمائندہ خصوصی
وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 فروری 2021 کو آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ قریب 11:30 بجے وزیر اعظم آسام کے دھیما جی میں سلاپتھر نامی مقام پر منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں تیل اور گیس کے شعبے سے وابستہ اہم منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر انجینئرنگ کالجوں کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تقریباً 4:30 بجے وزیراعظم مغربی بنگال کے ہگلی میں کئی ریلوے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور انھیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ انڈین آئل کی بو نگی گاؤں کی ریفائنری کا انڈمیکس یونٹ، مدھوبن ڈبرو گڑھ میں ایک ثانوی تیل ٹینک فارم اور تنسکیا میں ہیبڈا گاؤں، ماکوم نامی جگہ پر ایک گیس کمپریسر اسٹیشن قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ دھیماجی انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کریں گے نیز سوآل کچی انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے توانائی کے تحفظ اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لیے مواقع کی نئی راہیں روشن ہوں گی۔ یہ منصوبے وزیر اعظم کے پوورو اودیہ وژن سے ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد مشرقی بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی کرنا ہے۔ اس موقع پر آسام کے گورنر اور وزیراعلی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی موجود رہیں گےوزیراعظم مغربی بنگال میں نواپارہ سے دکشنیشور تک میٹرو ریلوے کی توسیع کا افتتاح کریں گے اور اس حصے پر پہلی سروس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ 4.1 کلومیٹر لمبی لائن 464 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جسے مکمل طور پر مرکزی حکومت نے فنڈ کیا ہے۔ اس سے سڑکوں پر ٹریفک جام کا خاتمہ ہوگا اور شہری نقل و حمل بہتر ہوگی ۔ اس توسیع سے لاکھوں سیاحوں اور عقیدت مندوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور کالی گھاٹ اور دکشنیشور مندروں تک رسائیآسان ہوگی۔ دو نئے تعمیر شدہ اسٹیشن بارانگر اور دکشنیشور مسافروں کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہیں اور یہ جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں جن کو منقش دیواروں، تصاویر، مجسموں اور مورتیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم 132 کلومیٹر لمبی جنوب مشرقی ریلوے کے کھڑگپور-آدتیہ پور تیسری لائن منصوبے کے 30 کلومیٹر حصے کا بھی افتتاح کریں گے جس پر 1312 کروڑ روپے کی اندازاً لاگت آئے گی۔ کلئیکنڈا اور جھارگرام کے درمیان چار سٹیشنوں کو چار نئی عمارتوں، چھ نئے فٹ اوور برج اور گیارہ نئے پلیٹ فارموں کی تعمیر کے ساتھ دوبارہ تیار کیا گیا ہے عظیم گنج سے کھڑگ پور ریڈو سیکشن کی ڈبلنگ کو قوم کے نام وقف کریں گے جو ہاوڑہ – بندیل – عظیم گنج کے درمیان 240 کروڑ روپے کی پراجیکٹ لاگت پر بنایا گیا ہے۔