وقارآباد16؍مئی
(زین نیوز)
وقار آباد ضلع کےبنٹاورم منڈل میں فوت ہونے والے ایک ہندو شخص کی آخری رسومات اسکے افراد خاندان ‘ رشتہ داروںکے بجائے مسلم نوجوانوں نے ہندو طبقہ کی رسم ورواج کے مطابق شمشان گھاٹ میں ادا کرتے ہوئے انسانی فریضہ کی تکمیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وقا ر آباد ضلع کےبنٹاورم موضع میں 55سالہ کے موگلیا نامی شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ کورونا سے مرنے کے شبہ میں آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے کورونا وائرس کے خو ف کی وجہ سے آخری رسومات کی ادائیگی سے انکار کردیا

جس کے بعد سرپنچ لاونیا سرنیواس‘ نے یوتھ ویلفیر کے ذمہ داران ظہیر پاشاہ سے رابط کیا ظہیر پاشاہ نے اپنے یوتھ ویلفیر کے عہدیداران صدر اطہر او ر اراکین کو تفصیلات سے واقف کروانے پر بلا کسی تاخیر یوتھ ویلفیر مہا سیوا کے اراکین جوگلا ابن نجیر‘ سائی یادو‘ یوتھ ویلفیر صابر ‘ شوکت نے متوفی شخص کی ہندورسم و رواج کے مطابق آخری رسومات انجام دیں
آخری رسومات کی انجام دہی پر سرپنچ لاونیا سرنیواس نے یوتھ ویلفیر مہا سیوا تنظیم کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا ۔

یوتھ ویلفیر کی جانب سے گذشتہ سال سے کورونا سے مرنے والے افراد کی ‘ تدفین اور آخری رسومات انجام دی جارہی ہیں
گذشتہ کچھ دنوں سے مہا سیوا کے ذمہ داران بھی اس کا حصہ بنے ہیں
واضح رہے کہ ہندو مذہب میں کچھ طبقات میں مرنے والوں کو دفنایا جاتا ہے ۔مرنے والے شخص کو اس کے طبقہ کے مطابق ہندو رسم رواج کے مطابق دفنایا گیا۔