ووٹرلسٹ میں نام درج کراناہم سب کی ذمہ داری

قومی

آج کی ہماری سستی عرصہ دراز تک افسوس کاسبب ہوسکتی ہے۔مولاناعبدالقیوم قاسمی

دیوبند، 8؍ نومبر
(رضوان سلمانی)
ہندوستان کادستورایک ایسادستورہے جوہندوستان میں بسنے والے تمام انسانوں کواپنے اپنے مذہب پرآزادی کے ساتھ رہنے کاحق دیتاہے یہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے اس کے علاوہ اپنے رہنماکومنتخب کرنے کاحق دستور نے ملک کے ہرایک باشندے کودیاہے جس کووہ اپنا ووٹ کااستعمال کرکے پوراکرسکتاہے پورے ملک میں انتخابی سلسلہ شروع ہونے والاہے

اسی کے مدنظرجمعیۃ علماہند کے ارکان متحرک نظرآرہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ کوئی فرد ایسانہ رہ جائے جس کانام ووٹرلسٹ میں درج نہ ہواسی سلسلہ میں جمعیۃ علماصدرتحصیل کی ایک اہم میٹنگ دارالعلوم مسیحیہ نرمانی میں مولاناعبدالقیوم قاسمی صدرتحصیل کی صدارت میں منعقدہوئی۔ میٹنگ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانامکرم قاسمی جنرل سکریٹری ضلع مظفرنگروحاجی شاہدتیاگی صوبائی نائب صدرنے شرکت کی میٹنگ کاآغازقاری شاہدحسینی کی تلاوت ومدرسہ ہذاکے طالب علم کی نعت پاک سے ہوانظامت کے فرائض مولانامحمداحمدقاسمی نے انجام دی ۔

مولاناعبدالقیوم قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں ووٹ کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ ہم سب کادستوری حق ہے ووٹرلسٹ میں نام درج کراناہم سب کی ذمہ داری ہے آج کی ہماری سستی عرصہ دراز تک افسوس کاسبب ہوسکتی ہے اس لئے ہمیں بیداری کاثبوت دیناہوگامولانااللہ مہرنے کہاکہ جمعیۃ علمائے ہندنے ملک وملت کی ہمیشہ رہنمائی کاکام کیاہے۔

آج ہمیں ووٹ بیداری مہم کوگھرگھرتک پہنچاناہے کوئی بھی فردہمارے حلقوں میں ایسانہ رہے جس کا ووٹ نہ بن جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہم سب علماکی ذمہ داری ہے ،مولانامکرم قاسمی جنرل سکریٹری ضلع مظفرنگروحاجی شاہدتیاگی صوبائی نائب صدرنے مشترکہ طورپرتمام علماء کرام کوووٹ بیداری مہم کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر اس کام کوانجام دیں اور علاقائی سطح پرکمیٹیاں قائم کی جائے، ہرفردکواس کام کامکلف بنایاجائے۔

اس موقع پر مولانا سلیم ہرسولی،قاری محمد جعفرصادق،مولانا ایوب، مولانا عبدالواحد صاحب،قاری راشد،مولانا حفظ الرحمان،مولاناشمعون،حافظ نسیم،بھائی محمد عرفان وغیرہ شریک رہے۔