ویلپور منڈل جمعیۃ علماء کی صدارتی نشست کیلئے مولانا صابر مفتاحی بلامقابلہ منتخب

بین الریاستی تازہ خبر

ویلپور:18؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ ریاست کے ضلع نظام آباد کے مختلف منڈلوں میں جمعیۃ علماء کی یونٹوں میں تشکیل جدید کی جارہی ہے اراکین جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولانا سید سمیع اللہ مولانا اسماعیل عارفی محمد افضل الدین محمد نصیرالدین عنایت علی افروز وسیم احمد خان حافظ عبدالمعز حافظ مجیب الرحمان مولانایاسر قاسمی نے آج علماء حفاظ اور ائمہ مساجد کی موجودگی میں انتخابات کرواے
جس میں مولاناصابر مفتاحی صاحب کو صدر قاری امجد صاحب نائب صدر حافظ محمد اشرف علی کو معتمد حافظ عامر کو نائب معتمد حافظ محمد عبداللہ کو خازن حافظ رضوان مولوی شیخ نعیم عبدالمقیت بھای حافظ محمد ریاض عبدالعزیز بھای جاوید احمد کو اراکین عاملہ مقررکیا گیا
اس موقع پر جمعیۃ علماء کا تعارف کراتے ہوے جناب نصیرالدین لکچرار نے کہا مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ نے تلنگانہ میں بطورخاص ضلع نظام آباد میں جمعیۃ کا کماحقہ تعارف کرایا جس کے بعد سےہی عوامی سطح پر لوگوں نے اس جماعت کو جانا اور وابستگی اختیارکی یہ وہ تنظیم ہے جس کے پیچھے اکابرعلماء کرام اوراہل اللہ کی آہ سحرگاہی کام کرتی ہے اوراللہ تعالی اس جماعت کے ساتھ خاص مدد ونصرت ہوتی ہے
اکابرین کی قربانیوں کا نام ہے جمعیۃ علماء مولانا عبدالقیوم شاکر نے کہاکہ جمعیۃ علماء مسلمانوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے اس ملک میں سیاسی ایمانی ملی قومی تعلیمی وتربیتی راہ نمائی اس جماعت کا وصف خاص رہاہے
مولانا اسماعیل عارفی نے کہا کہ یہ ہمارے اکابرین واہل اللہ کی امانت ہے جس سے وابستگی اور عقیدت کے ساتھ جڑجانا اپنی سعادت مندی سمجھیں مولاناصابر مفتاحی نے شکریہ اداکیاکہ آئندہ دوسالہ معیاد کے لےء میرا انتخاب یہ آپ کارکنان وخدام جمعیۃ کی جانب سے حوصلہ افزای ہے جس پر میں دل کی گہرائیوں سے تمام ہی رفقاء اور ذمہ داران کاشکریہ اداکرتا ہوں مولانااسماعیل صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا