Traffic-Challan_0

ٹریفک چالانات ڈسکاؤنٹ پر 15 دن کی توسیع

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد 30/ مارچ
(زین نیوز)
حکومت تلنگانہ غریب اور متوسط طبقے کی پریشانیوں اور تکلیفوں کو دور کرنے اور انہیں راحت فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔اسی لیے ٹریفک چالانات ڈسکاؤنٹ پر 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ حکو مت تلنگانہ نے ابتداء میں ایک مہینہ کی مہلت دی تھی جس کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی۔

مگر عوام کی گذارش پر اس میں مزید پندرہ دن کی توسیع کرتے ہوئے 2202-04-15 آخری تاریخ مقررکی ہے تاکہ عوام کو سہولت مہیا ہو۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کے احکامات کے مطابق ریاست بھر میں ماباقی ٹریفک چالانات میں بھاری رعایت فراہم کی جارہی ہے

. ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وباء کی وجہ سے مسلسل پریشانیوں کا شکار ہیں اور معاشی پریشانیوں سے دو چار ہورہے ہیں، باالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس وباء سے کافی متاثر ہوئے ہیں. ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ریاست بھر کے عوام پر موجود ٹریفک چالانات میں کمی کی جائے

 

. وزیر داخلہ نے کہا کہ موٹر سائیکل، آٹو رکشہ اور ٹھیلہ بنڈی والے صرف %25 رقم ادا کرکے %75 کی رعایت پائیں، آر ٹی سی ڈرائیورز %30 ادا کرکے %70 چھوٹ پائیں، لائیٹ موٹر وہیکل اور ہیوی موٹر وہیکل والے %50 چالانات ادا کرکے باقی %50 کی رعایت حاصل کریں.

علاوہ ازیں فیس ماسک والے چالانات پر صرف 100 روپئیے ادا کرکے 900 روپئیوں کی چھوٹ پائیں. وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک چالانات میں پہلی مرتبہ بھاری رعایت دی گئی ہے تاکہ عوام کے بوجھ کو کم کیا جاسکے. انہوں نے کہا کہ پچھلی اسمبلی سیشن میں عوام کو تیقن دیا گیا تھا کہ ٹریفک چالانات میں رعایت فراہم کی جائے گی جس کو پورا کیا گیا ہے. وزیر موصوف نے کہا کہ چالانات کو ویب سائٹ https://echallan.tspolice.gov.in/publicview/کے ذریعہ آن لائن ادا کرنا ہوگا جس کے لیے آخری تاریخ 15 اپریل طئے کی گئی ہے

. وزیر موصوف نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک چالانات کو ادا کرنے کے لیے اس زرین موقع کا فائد ہاٹھائیں اور اپنے چالانات کو ادا کریں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، بغیر ہیلمیٹ، رانگ روٹ، اوور اسپیڈ، بغیر ڈاکیومنٹ ڈرائیونگ، بغیر سیٹ بیلٹ، سگنل جمپ جیسی حرکتیں نہ کریں، تاکہ چالانات سے باالخصوص حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔