ٹی آرایس رکن پارلیمنٹ کو 6 ماہ جیل کی سزاء دس ہزار جرمانہ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:24؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ٹی آر ایس پارٹی کے محبوب آباد کے رکن پارلیمنٹ مالوت کویتا کو عوامی منتخبہ نمائندوں کی عدالت نے ووٹرو ں کو رجھانے کے لئے رقم  تقسیم کرنے کے معاملہ میں درج مقدمہ میں 6 ماہ کی جیل کی سزاء  اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

واضح رہے کہ2019 کے پارلیمانی انتخابی مہم کے دوران رائے دہندگان میں رقم تقسیم کرنے کے الزام میں بگارام پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تب سے یہ مقدمہ عدالت زیر دوراں تھا

عدالت نے اس معاملہ میں رکن پارلیمنٹ محبوب آباد ایم کویتا کوقصوار ٹھہراتے ہوئے چھ ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانےعائد کرتے ہوئے سزاءسنائی ہے۔ تاہم عدالت نے رکن پارلیمنٹ کی ضمانت منظور کرلی ہے اور رکن پارلیمنٹ نے دس ہزار روپئے جرمانہ ادا بھی کردیا

فاضل مجسٹریٹ نے رکن پارلیمنٹ کو سزاء کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی اجازت دی ہے ہے جس کی درخواست گذار کے وکیل نے عدالت   سے اجازت طلب کی تھی واضح رہے کہ اسس مقدمہ اور ایک ملزم شوکت علی کی بھی عدالت سزاء سنائی ہے

مالوت کویتا نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2009 میں کیا تھا۔ وہ پہلے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھیں بعد میں انھوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی اوراب وہ محبوب آباد کی پارلیمانی نشست سے ٹی آرایس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں