پاپڑ نہ ملنے پر دولہے کے دوست ناراض۔ شادی میں خوب ہنگامہ 

تازہ خبر قومی وائرل خبریں
ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مارکر کپڑے پھاڑ ڈالے۔ویڈیو سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل 
نئی دہلی : 2؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
آپ نے شادی پر چچا ‘ ماموں اور بھابھی کو ناراض ہوتے تو کئی بار سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی شادی دیکھی ہے جہاں کھانے میں پاپڑ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کا آپس میں ہجوم جھگڑ بیٹھا ہو؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ جھگڑا کوئی اور نہیں بلکہ دولہا کے دوست کا تھا۔
 جی ہاں، حال ہی میں کیرالہ میں ایک شادی کے دوران افراتفری کا منظر دیکھنے کو ملا۔ وجہ صرف ایک پاپڑ تھا۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ الپوزا ضلع میں پیش آیا۔ دولہے کے دوستوں نے مزید پاپڑ مانگے تو انکار کر دیا گیا، صرف اسی معاملے پر آپس میں جھگڑا شروع ہو گیا اور آہستہ آہستہ معاملہ اتنا گرم ہو گیا کہ لوگوں میں لڑائی ہو گئی۔اور ایک دوسرے کو مارنے پیٹنے لگے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں دو گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں، لوگ ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ لڑائی اس حد تک پہنچی کہ نہ صرف باکسنگ ہی نہیں بلکہ کرسیاں اور میزیں بھی ایک دوسرے پر پھینکی گئیں۔ کچھ لوگ کھانے کی میز کے پاس رکھی بالٹیاں بھی مارتے ہیں۔
 راکیش کمار سمہا نے ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ‘100 فیصد پڑھی لکھی ریاست کیرالہ میں ایک شادی میں اس وقت جھگڑا ہوا جب دولہے کے دوستوں نے دعوت کے دوران پاپڑ مانگے۔’ تصادم کے بعد الپوزا پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، جن کی شناخت فی الحال کی جا رہی ہے۔
ایک پاپڑ نہ ملنے پر شادی کی سارے خوشیاں یکدم ماند پڑگئیں منہ کے مزہ نے شادی کامزہ خراب کردیا۔جو نئے رشتہ جوڑنے والے تھے آپس میں لڑ جھگڑنے سے تلخیاں پیدا ہوگئیں وہیں اس لڑائی نے ٹویٹر  صارفین کو تفریح فراہم کردی۔سوشل میڈیا پر لوگوں  اس ویڈیو سے بہت لطف اندوز ہوئے۔دولہے کے دوست کے ناراض ہونے کی وجہ سے شادی کی محفل میدان میں جنگ میں تبدیل ہوگئی لوگوں نے ایک دوسرے کو نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ ڈالے۔