حیدرآباد:23؍ڈسمبر
زین نیوز ڈسک
پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا (پی آرایس آئی ) حیدرآباد چیاپٹرنے پبلک ریلیشن آفیسر BRAOU ڈاکٹرپی وینوگوپال ریڈی کومتفقہ طورپر صدرنشین منتخب کیا ہے ۔اس کے علاوہ دوسالہ مدت(2020-22) کے لیے حسب ذیل عہدیدارمنتخب ہوئے۔ وی وی بھجنگ رائو پی آراو تلنگانہ کاٹن اسوسی ایشن (نائب صدرنشین ) پی موہن رائو اسوسی ایٹ ایڈیٹرپی آروایس (سکریٹری ) وی سدھاکر پی آراو PJTS اگریکلچریونیورسٹی ( جوائنٹ سکریٹری ) کے یادگیری پی آراکیڈیمک اسوسی ایٹ (خازن) ارکان عاملہ کی حیثیت سے پی لنگاریڈی پی آراوTSAT‘ شریمتی اپرنا راج ہنس پی آرپروگرام کوارڈنیٹر‘ بی مہیش پی آراوسنگارینی کالریز‘ ڈاکٹرسی ایچ راجکمار منیجر(پی آراینڈ میڈیا)‘ باپو جی پی آرکنسلٹنٹ ‘ راجیش کلیانا چیف پبلسیٹی انسپکٹر(پی آر) ایس سی آر کا انتخاب عمل میں آیا۔ ڈاکٹرجے چنیا اورسی رویندرریڈی ‘ چیاپٹرکے مشیران ہوںگے۔ ڈاکٹرجے چینیا نے رٹرننگ آفیسر کی خدمات انجام دیں اورناموں کااعلان کیا۔ پی آرایس آئی کے قومی سکریٹری جنرل بابجی یانا اورچیاپٹرکے دیگرارکان نے نومنتخبہ ارکان کومبارکباددی۔
