پداپلی:2؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
پداپلی ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سمیت غذاء سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید تین افراد موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے پداپلی ضلع کے انترگاؤں منڈل کے وسیم پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والے ڈی سریشلیم ۔گنپتی کے گھر چوہوں کو مارنے کے دوائی رکھی گئی تھی تاہم چوہوں نے دوائی کھانے کے بعد گھر میں رکھے ہوئے کھجور بھی کھایا تھا جس وجہ سے چوہوں کو مارنے کے لئے رکھی دوا کھجوروں سے لگ گئی
کھجور کھانے کےدوران سرشلیم کے افراد خاندان نے کجھوروں پر کوئی توجہ نہیں دی ‘ کھجور کے کھاتے ہی گھر کے پانچ افراد کی طبعیت بگڑ گئی ‘ منہ سے کف جاری ہوگیا قئے و دست ہونے لگی ‘ جس کے بعد مقامی لوگوں نے انھیں کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا
جہاں علاج کے دوران سرشیلم کے دو بیٹے10سالہ شیوا نند‘ اورشراون جانبر نہ ہوسکے۔سریشیلم کی ساس کی طبیعت مزید بگڑ جانے پر حیدرآباد کے نمس دواخانے منتقل کیا گیا ۔ وہیں سرشیلم کے والد کھجور نا کھانے کی وجہ سے بچ گئے
