پروفیسرڈاکٹراطہرسلطانہ ریاستی سطح پر بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ سے سرفراز

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:5؍ستمبر
(زین نیوز)
حیدرآباد کے رویندرابھارتی آرڈیٹوریم میں 5 ستمبرکو یوم اساتذہ کےموقع پر منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیرتعلیم محترمہ سبیتا اندراریڈی نے پروفیسراطہرسلطانہ کو گولڈ میڈل‘ دس ہزار روپیوں پر مشتمل چیک  ایوارڈ پیش کیا اور شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔اس تقریب میں پروفیسرلمبادری چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن، نوین متل (آئی اے ایس) کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن اور دیگر اعلی عہدیداران نے کی۔

پروفیسرڈاکٹر اطہر سلطانہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس،تلنگانہ یونیورسٹی و صدر شعبہ اُردو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر سلطانہ نے ڈائرکٹر،ڈائرکٹریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن، ڈائرکٹر آف ایڈمیشنس، پرنسپال یورنیورسٹی کالج آف آرٹس،ڈائرکٹر آف انٹرل کوالٹی اشورنس جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائیں۔

شعبہ اردو کے بیانرتلے مختلف عنوانات کےتحت قومی و بین الاقوامی سمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقادعمل میں لانے کا انہیں اعزاز حاصل ہیں اور شعبہ اُردو کےزیراہتمام اردو فیسٹیول ”جشن اُردو”جیسے کامیاب پروگرامس کے ذریعہ اردو کو شہرت دلائی۔ان کی اب تک چھ کتابیں شائع ہوکر شہرت دوام حاصل کرچکی ہیں۔

 

پروفیسرڈاکٹراطہر سلطانہ کی تحقیقی وتنقیدی،تحریریں،مختلف قومی،بین الاقوامی اور ریاستی سطح پرمنعقد ہونے والےسمیناروں اور کانفرنسوں میں لی گئیں ہیں۔ان کی ادبی تحریریں دنیا بھرکےرسائل وجرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نےکئی بین الاقوامی دورے کئے ان میں اہم سفرنامہ امریکہ قابل ذکر ہے،اپنے دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے ورجینیا میں سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے زیر اہتمام لیکچر بھی دیا۔پروفیسر اطہرسلطانہ کو2011 میں راشٹریہ گاورو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ و بیسٹ لٹریری ایوارڈ سےبھی نوازا کیاگیا تھا۔

2016میں یوجی سی کی جانب سے پراجیکٹ کی تکمیل کا اعزازبھی عطاء کیا گیا،وہ قومی اُردو کونسل برائے فروغ اردو کی جانب سے منعقدہ ہسٹری آف اُردو لٹریچر کے پیانل میں بحیثیت رکن مدعورہیں۔

یہی وجہ ہیکہ وہ یونیورسٹی کے تمام حلقوں بشمول اساتذہ و تلامذہ ،منکسرالمزاج، ہردلعزیز ہیں۔پروفیسر صاحبہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر اسٹیٹ بیسٹ ایوارڈ حاصل ہونے پریونیورسٹی کاتدریسی و غیر تدریسی عملہ اورطلبہ نے مبارکباددی-