پروفیسر اطہر سلطانہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس تلنگانہ یونیورسٹی مقرر

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد ۔23؍ مئی
(پریس ریلز)
پروفیسر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کو فوری اثرکے ساتھ ڈین فیکلٹی آف آرٹس مقررکیاگیا ہے یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ پروفیسراطہر سلطانہ شعبہ اردو کے قیام کے ساتھ ہی تا دم تحریر نہ صرف یہ کہ شعبہ ہذا کی ترقی و ترویج بلکہ تلنگانہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں ایک متحرک رکن کی حیثیت سے یونیورسٹی کی ترقی و ترویج میں کلیدی رول ادا کرتی رہی ہیں۔

شعبہ اردو کے سالانہ اردو فسٹیول ‘ قومی و بین الاقوامی سمینارس وکانفرنسس کے علاوہ طلباء کو بیرونی جامعات کے ادبی وثقافتی مقابلوں میں شرکت کی فراہمی کو یقینی بنانا نیزآن کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دورکرنے کے اقدامات جیسی سرگرمیاں ہی کیوں نہ ہو ہرمحاذپر پروفیسراطہرسلطانہ ہمیشہ آگے ہی رہی ہیں۔

پروفیسر اطہرسلطانہ کوڈین کے عہد ے پرترقی دینے پر وائس چانسلر محترمہ نیتوکماری پرساد‘ آئی اے ایس ‘رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسرنسیم کی جانب سے منظورہ تقررنامہ موصول ہونے پر تلنگانہ یونیورسٹی کے ارباب مجاذ‘افراد خاندان اور دیگر جامعات سے تعلق رکھنے والے ‘ان کے ساتھیوںاور دوست احباب و ریسرچ اسکالرس نے دلی مبارکباد پیش کی۔