پلوائی شراونتی منگوڑ حلقہ اسمبلی سےکانگریس کی امیدوار 

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد۔9؍ستمبر
 (زین نیوز) 
کانگریس کی قیادت نے پلوائی شراونتی کے نام کو کانگریس کو منگوڑ اسمبلی حلقہ سے امیدوار کے طور پر فائنل کیا ہے۔  اس سلسلہ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے پلوائی شراونتی کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
  2014 کے عام انتخابات میں منگوڈسے انتخاب لڑنے والی پلوائی شراونتی کو ٹی آر ایس امیدوار نے شکست دی تھی۔2018 کے انتخابات میں کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے اس حلقہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی
  ۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ راج گوپال ریڈی نے حال ہی میں اپنے ایم ایل اے کے عہدہ اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔  اس تناظر میں منگوڑحلقہ کا ضمنی انتخاب ناگزیر ہے۔  پلوائی شراونتی سابق کانگریس ایم پی پلوائی گووردھن ریڈی کی بیٹی ہیں۔