رنگاریڈی:30؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے نلگنڈہ ضلع کے مری گڈہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر مامور 30؍سالہ پولیس کانسٹبل ملکاراجنا سیدولو ولد وینکٹیا نے آج صبح کے اوقات میں رنگاریڈی ضلع کے یاچرم ترملہ دیونی گٹہ‘ وینکٹیشورا سوامی مندر کے قریب کھلی اراضی میں ایک درخت سے دوپٹہ سے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔

متوفی کانسٹبل نلگنڈہ ضلع دنڈی منڈل کے خانہ پور کا متوطن تھا جو 2020 بیاچ سے تعلق رکھتا تھا
بتایا جاتا ہے کے متوفی کانسٹبل کی سال گذشتہ ہی شادی ہوئی تھی تب شوہر بیوی مری گنڈم میں مقیم تھےاور ان دونوں کے درمیان چھوٹے موٹے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے۔ ڈیوٹی سے واپس گھر لوٹنے کے بعد شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے کے بعد گھر باہر آگیا تھا۔ وہاں سے سیدھا ترملیشونی گٹہ کے قریب پہنچ کر ایک درخت سے پھانسی سے لیکر خودکشی کرلی،

مقامی افراد نے متوفی کی نعش درخت سے لٹکتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد یاچرام پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا
۔
