این ایس اے یو آئی کے کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کا الزام
حیدرآباد۔5/ مئی
(زین نیوز)
صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹراے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ این ایس اے یو آئی کے کارکنوں کے خلاف کئی ایک جھوٹے مقدمات درج کرکےانہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس کے قدآور لیڈر مسٹرراہل گاندھی چنچل گوڑہ جیل میں محروس این ایس اے یو آئی قاٸیدین سے ملاقات کےلئے وہاں7/مٸ کو جاٸیں گے۔اس کےلۓ جیل سپرنٹنڈنٹ سے اجازت طلب کی گٸ تھی۔
تاہم مسٹراے ریونت ریڈی نےکہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے انہیں محکمہ جیل کے ڈی جی سے ملنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمایندہ کوکسی بھی قیدی سے ملنے کا حق ہے اور انہوں نے ڈی جی سے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے کے طور پر جیل میں طلبہ سے ملاقات کی اجازت دیں جس پرانہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس پر غو وخوص کے بعد فیصلہ کریں گے۔
مسٹراے ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ حکام پرٹی آر ایس قایدین دباؤ ڈال رہے ہیں مگر انہیں یہ جان لینا چاہیۓ کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک آمرانہ حکومت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمہوری طریقہ سے اجازت مانگ رہے ہیں۔
مسٹراے ریونت ریڈی نےامید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار آئے گی۔
مسٹر ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ چیف منسٹرمسٹر کے چندرشیکھرراٶ کے خاندان کے اثاثوں کی مالیت نظام کے وارثوں کی دولت سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ان کی کوئی حد باقی نہیں رہی ہے۔ان بدعنوانیوں کی جانچ نہ کرنے پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے اتم کمار ریڈی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے پرساد لیاب میں گاندھی خاندان پر عوامی گلوکار غدر کی تخلیق کردہ بصری شاعری ‘پیداٸشی آواز’ کی رسم اجرا۶ انجام دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ غدر کی اس آواز نے کانگریس کو ایک ہزار ہاتھیوں کی طاقت دی ہے۔ انہوں نے کے سی آر خاندان پر یادادری مندر کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام بھی لگایااور اس کے کاموں میں کرپشن کادعوی کیا ہے۔
کروڑہا روپیوں سے تعمیر ہونے والی یادادری مندر میں بدعنوانی کا ارتکاب کیا گیا جس پر انہوں نے برہمی ظاہر کی۔انہوں نےورنگل میں منعقدشدنی مسٹر راہل گاندھی کی رعیتو سنگرش سبھا میں ریاست بھر کے کسان ہر گھر سے ایک کے حساب شرکت کی اپیل کیاور ان پرزور دیا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف راہل گاندھی کی جنگ کی حمایت کریں۔