چکن ، مٹن اور مچھلی سے زیادہ گائے کا گوشت کھانے بی جے پی وزیر کا مشورہ

تازہ خبر قومی

شیلانگ: 31؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
میگھالیہ میں بی جے پی کے وزیر سنبور شولئی نے ریاست کے لوگوں کو چکن ، مٹن اور مچھلی سے زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دی اس بات سے انہوں نے اس خدشے کو دور کیا کہ ان کی پارٹی اس کے خلاف ہے۔ لوگوں کو زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دینے سے ، یہ تاثر ختم ہو جائے گا کہ بی جے پی گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرے گی۔

بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر شولائی نے گزشتہ ہفتہ کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور کہا کہ جمہوری ملک میں ہرشخص اپنی پسند کا اختیار ہے جو چاہے کھانے کے لیے آزاد ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو چکن ، مٹن یا مچھلی سے زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔ لوگوں کو زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دینے سے یہ بات ختم ہو جائےگی کہ بی جے پی گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگائے گی۔

جانوروں کی پرورش اور ویٹرنری کے وزیر شولائی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما سے بات کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پڑوسی ریاست میں گائے کی نئی قانون سازی سے میگھالیہ میں مویشیوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

انھوں نے میگھالیہ اور آسام کے درمیان سرحدی تنازعہ پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اپنی پولیس فورس کو سرحد اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرے۔

اگر آسام کے لوگ سرحدی علاقے میں ہمارے لوگوں کو ہراساں کرتے رہتے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ نہ صرف بات کی جائےتاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ تشدد کے حامی نہیں ہیں۔”ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کا جذبہ ہونا چاہیے