نئی دہلی :26؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ دو امریکی حکام نے بتایا کہ جمعرات کو حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ ہوا۔خودکش حملہ ہے۔۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پنٹاگون کے پریس سیکٹری نے کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کی اور کہا کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے
We can confirm an explosion outside Kabul airport. Casualties are unclear at this time. We will provide additional details when we can.
— John Kirby (@PentagonPresSec) August 26, 2021
ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ بظاہر خود کش لگ رہا ہے اہلکار نے بتایا کہ اس واقعہ میں کئی افغان ہلاک ہوئے۔ کئی زخمی بھی ہیں۔ سی این این کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو اس حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب تک تین امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسلسل فائرنگ کی اطلاعات بھی ہیں۔
NEW: Suicide bomber “complex SBIED attack” with firefight at Abbey Gate outside Kabul airport; Afghan casualties: US official
— Jennifer Griffin (@JenGriffinFNC) August 26, 2021
اس سے قبل طالبان نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں 31 اگست تک ملک چھوڑ دے۔ امریکہ نے مقررہ وقت کے اندر ملک سے فوج واپس بلانے کی بات بھی کی تھی۔ تاہم ، آج وائٹ ہاؤس نے 31 کے بعد بھی ضرورت پڑنے پر ریسکیو آپریشن چلانے کا اعلان کیا تھا
کابل ایئرپورٹ پر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دریں اثنا ، امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال کابل ائیرپورٹ پر نہ جائیں اور جو لوگ ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں ، فورا. وہاں سے ہٹ جائیں۔

کابل میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ امریکی جو کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ ، ایسٹ گیٹ یا نارتھ گیٹ پر موجود ہیں وہ فوری طور پر نکل جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔ ساتھ ہی برطانیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش کابل ایئرپورٹ پر حملہ کر سکتی ہے۔
اس سے قبل امریکہ اور اتحادیوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کابل کے ہوائی اڈے سے دور رہیں کیونکہ داعش کے دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہے
