مولانا نظر الحق قاسمی صدر مولانا منظور مظاہری صاحب جنرل سکریٹری منتخب۔
کاما ریڈی
(پریس نوٹ)
حافظ عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی میں گذشتہ ماہ ممبر سازی مہم کا کامیاب مرحلہ مکمل ہوا، بعد ممبر سازی کے تمام منڈلس کے انتخابات حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی چل رہے ہیں، آج کاماریڈی منڈل سے متعلق علماء حفاظ وصدور ابتدائی ممبران کا اجلاس محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوا۔
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بحیثیت مشاہد کے شرکت کی جبکہ حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے مبصر کی حیثیت سے انتخاب کروایا، اور آئندہ ٹرم 2022 و 2023 کے لئے کثرت رائے سے بحیثیت صدر جناب مولانا نظر الحق صاحب قاسمی اور جنرل سکریٹری کے لئے محترم مولانا منظور مظاہری صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،
بحیثیت نائبین صدور مولوی شیخ حبیب صاحب، مولانا سلیمان صاحب، محمد منیر، حافظ طاہر اور بحیثیت خازن شیخ مظہر صاحب، اور سکریٹریز کی حیثیت سے حافظ حیدر، علی صاحب، محمد اطہر الدین، حافظ عدنان منتخب ہوئے، بعد انتخابات کے حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ناقابل فراموش ہے،

جمعیۃ کے اکابر کی قربانیوں کی وجہ سے ملک آزاد ہوا اور دستور سیکولر بنا، جمعیۃ علماء سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ بلا تفریقِ مذہب وملت خدمات کے سلسلہ کو نہ صرف جاری رکھے رہیں بلکہ اس میں مزید وسعت پیدا کریں۔ منڈل سطح پر یونٹ کے قیام کا مقصد گاؤں گاؤں، قریہ قریہ، گھر گھر، پیار ومحبت امن، سلامتی، بھائی چارگی کی فضاء کو عام کرتے ہوئے بغیر کسی بھید بھاؤ کے قوم کی خدمت کیجائے، مولانا منظور مظاہری صاحب سابقہ صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے گذشتہ ٹرم میں کی گئی خدمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،
جس کو سبھی نے خوب سراہا، حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، حافظ محمد طاہر صاحب نے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کی،
اس موقع پر محمد نگر، شابدی پور، گرگل، لنگاپور، راجم پیٹ گیٹ کالونی ودیگر مقامات کے احباب کے علاوہ جناب شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال محمد عباد اللہ، محمد عبدالرحیم سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد ثمیر رکن جمعیۃ، حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی رکن عاملہ جمعیۃ علماء کاماریڈی بھی موجود تھے، صدر اجلاس مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہونچا۔