کانگریس کے سینئر قائد و ایم ایل سی ۔ٹی جیون ریڈی کورونا سے متاثر

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:12؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ کے کانگریس کے سینئر قائدو حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل کورونا انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ دو دنوں سے بخار‘ کھانسی کی شکایت میں مبتلا تھے جس کے بعد انھوں نےآج ریاپڈ ٹسٹ کروایا جس کے بعد انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

جیون ریڈی بہتر علاج کے لئے جگتیال سے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے پارٹی قائدین و کارکنان ‘ معاونین سے خواہش کی ہےکہ ان سے رابطہ میں آنے والے افراد بھی اپنا کورونا ٹسٹ کرواکرہوم کورنٹائن ہوجانے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کے خلاف آج منعقد ہ ریالی اور احتجاجی پروگرام کےسلسلہ میں گذشتہ تین دن سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور آج صبح جب کانگریس کے قائدین وکارکنان مسٹر ٹی جیون ریڈی کی رہائش گاہ اندرا بھون پہنچنے تو جیون ریڈی کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سن کر پریشان ہوگئے

مسٹر ٹی جیون ریڈی کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعدان کے مداحوںاور پارٹی قائدین کارکنوں کی جانب سے جیون ریڈی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک تمنائوں کا سلسلہ جاری ہے