کرناٹک میں بی جے پی لیڈر کا مہلک ہتھیاروں سے قتل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
 ضلع میں دفعہ 144 نافذ۔10 افراد گرفتار
بنگلور: 27؍جولائی
(زین نیوز)
بھارتیہ جنتا پارٹی  یووا مورچہ کے کارکن پراوین نیتارو کو منگل کی رات دیر گئے دکشینہ کنڑ کے بیلارے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے مار ڈالا۔دریں اثنا بیلاری پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 پروین بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع سکریٹری تھے۔پروین  کے قتل کے بعد پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
قتل کے بعد بی جے پی کارکنوں نے پٹور میں مظاہرہ کیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔ آج بھی دکشینہ کنڑ بند کی کال دی گئی ہے۔ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے پارٹی لیڈر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
پولیس کے مطابق، پراوین کی جنوبی کنڑ کے بیلارے علاقے میں پولٹری کی دکان ہے۔ منگل کو جب پراوین دکان بند کر کے گھر لوٹ رہا تھا تو بائک پر سوار کچھ لوگ آئے اور اس کا راستہ روک دیا۔ اس نے کلہاڑی سے پروین پر حملہ کیا۔ وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ان کی لاش کو ان کے آبائی گاؤں بیلارے لایا گیا۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
کرناٹک میں 23 جون کو بی جے پی لیڈر محمد انور کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ قاتل موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ محمد انور بی جے پی کے جنرل سکریٹری تھے۔ بی جے پی ایم پی شوبھا کرندلاجے نے اس قتل کے پیچھے بنیاد پرستوں کا ہاتھ بتایا تھا۔

"اس پیشرفت کے پیش نظر کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی انصاف فراہم کیا جائے گا۔،” بومئی نے آج ٹویٹ کیا۔
 دکشینا کنڑ ضلع سے ہماری پارٹی کے کارکن پروین نیتارو کا وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کے مرتکب افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔ پروین کی روح کو سکون ملے۔بھگوان ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس درد کو برداشت کریں۔