بنگلورو:23؍جون
(زین نیوز)
جمعرات کی صبح کرناٹک کے ہاسن ضلع میں 3.4 شدت کا زلزلہ آیا۔۔ صبح 4.37 بجے 3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ کوڈاگو ضلع کے سوموارپیٹ کے قریب کئی دیہاتوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا
کرناٹک اسٹیٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی کے کمشنر منوج راجن کے مطابق، زلزلے کا مرکز ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پورہ تعلقہ میں ناگراناہلی گاؤں پنچایت کے تحت ملوگناہلی گاؤں تھا۔کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا گیا ہےکہ زلزلے کے جھٹکے 40 سے 50 کلومیٹر کے دائرے تک محسوس کیے گئے۔س قسم کے زلزلے سے مقامی کمیونٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہری نیند سے بیدار ہو گئے
کوڈاگو ضلع کے سومرپیٹ کے قریب کئی دیہاتوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ایک عہدیدارنے کہا کہ اس قسم کے زلزلے سے مقامی لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، البتہ ہلکے جھٹکے محسوس ہو سکتے ہیں۔
چونکہ زلزلے کا مرکز Seismic Zone-II میں ہے، اس لیے ایسے علاقوں میں زلزلے اور نقصان کے امکانات کم ہیں۔3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ KSNDMC نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ گھبرائیں نہیں کیونکہ زلزلے کی شدت درمیانی تھی اور تباہ کن نہیں تھی۔
