کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ‘ بی جے پی کے سینئر رہنما بی ایس یدیورپا کی نواسی نےخودکشی کرلی

تازہ خبر جرائم حادثات

بنگلورو:28؍جنوری
(زین نیوز)
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر رہنما بی ایس یدیورپا کینواسی جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے خودکشی کر لی ہے۔
۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ سندریا یدیورپا کی دوسری بیٹی پدماوتی کی بیٹی تھیں۔

یہ واقعہ ہائی گراؤنڈس پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیاسندریا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی پنچنامہ کرنے کے بعدسندریا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےسرکاری بوورنگ اسپتال بھیج دیا۔ 30 سالہ سندریا کا ایک 4 ماہ کا بچہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ حمل کے بعد ڈپریشن کا شکار تھیں۔

سندریا ماؤنٹ کارمل کالج، وسنت نگر میں رہتی تھیں اوربنگلورو کے ایم ایس رمایا ہسپتال میں ڈاکٹر تھیں۔ سندریا کی شادی

 

2018 میں ڈاکٹر نیرج سے ہوئی تھی۔ سوندریہ نے صبح 10 بجے خود کو پھانسی لگا لی جب اس کا شوہر صبح 8 بجے کام پر چلا گیا۔

۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک گھریلو ملازم نے ڈاکٹر نیرج کو فون کیا کیونکہ سوندریہ نے دروازے کی گھنٹی کا جواب نہیں دیا۔