کرکٹ پر بیٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب ۔چار افراد گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔18اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی اسپیشل آپریشن ٹیم(ایس او ٹی)بھونگیر زون نے ایک اطلاع پر آن لائن کرکٹ بیٹنگ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے بیٹنگ میں لگائی گئی رقم 65ہزار وپے کے علاوہ 4سیل فونس اور ایک موٹٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹولی کا اصل سرغنہ و آرگنائزرایم شیوا کمار ریڈی عرف شیوا ساکن حسن آباد بھونگیر نے اپنے ایک اور ساتھی آکولا نریش ساکن بھونگیر نے دو پنٹرس ایم ونئے ساکن بھونگیر اور کے جانی ساکن بھونگیر کے ہمراہ آئن لائن کرکٹ بیٹنگ چلا رہے تھے
چناچہ اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے انکے کمرہ پر دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور انکے خلاف کرائم نمبر 104/2021میں سخت دفعات 3&4گیمنگ ایکٹ میں مدقہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کےلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن بھونگیر کے حوالے کردیا۔