کشمیر میں تیز برف باری کی وجہ سے عام زندگی بھی تعطل کا شکار

تازہ خبر قومی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سب سے زیادہ برف باری
سری نگر۔6؍ جنوری
زین نیوز ڈسک
کشمیر میں تیز برف باری کی وجہ سے عام زندگی بھی تعطل کا شکار مسلسل دوسرے دن بھی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے منقطع کردیا گیا ۔کیونکہ تیزبرف باری کی وجہ سے جموں ۔سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ بند رہا، جبکہ وادی میں پارہ برف باری کے باعث فضائی سفر بھی معطل رہا۔ وادی میں ضروری سامان لے جانے والی قریب 4500 گاڑیاں متعدد مقامات کے شاہراہوں میں پھنس گئیں ہیں۔محکمہ ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’جموں سری نگر قومی شاہراہ کے متعدد مقامات پر بالخصوص جواہر سرنگ کے آس پاس برف جمع ہونے کی وجہ سے تمام راستے بند کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر سے برف کو صاف کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور 260 کلو میٹر طویل سڑک پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ مغل روڈ، جو شوپیاں – راجوری محور کے ذریعہ وادی کو جموں ڈویژن سے جوڑتی ہے۔ ان دنوں خطے میں شدید برفباری کے باعث عام زندگی بھی معطلی کا شکار ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے ۔جہاں کچھ مقامات پر تین سے چار فٹ برف جمع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع میں بھی شدید برف باری ہوئی ہے۔سری نگر شہر میں پچھلے تین دن سے ہلکی ہلکی برف باری ہوئی ہے لیکن برف صاف کرنے کے عمل نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ٹریفک کی نقل و حرکت جلد سے جلد بحال ہو۔بین ضلعی راستوں کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے ملانے والی بڑی سڑکوں پر بھی برف کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ شہر اور وادی میں کہیں اور ہونے والی برف باری سے ضروری خدمات متاثرنہ ہوں۔تاہم پھسلتی سڑک کے نتیجے میں کچھ مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ سری نگر جانے اور وہاں سے واپس لوٹنے والی تمام فلائٹز ، دھندلی کی وجہ سے لگاتار دوسرے دن بھی معطل رہیں۔حکام نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے وادی میں بیشتر مقامات میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے لیکن پھر بھی برف کی سطح نقطہ انجماد سے نیچے ہی ہے۔