کل ہند تنظیم مفتیان کی طرف سے لحافوں کی تقسیم

تازہ خبر قومی

جمعیۃ علماء بڈھانہ نے بھی مستحقین میں تقسیم کئے لحاف
دیوبند،21؍دسمبر
(رضوان سلمانی)
سردی کی شدت کا زمانہ چل رہا ہے ، مغربی یوپی میں سردی بڑی شدت کے ساتھ آ چکی ہے ، سردی کے زمانہ میں غریب و بے سہارا لوگوں کو نا قابل ذکر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے ماحول میں ان لوگوں کی امداد کرنا اہم فریضہ ہے جن کے پاس سردی سے بچاؤ کے انتظامات نہیں ہیں۔ ’’کل ہندتنظیم مفتیان‘‘ قوم کے علمی اور مالی تعاون کے لئے کام کرتی ہے

تنظیم کی طرف سے جامعۃ العلوم دیو بند میں لحافوں کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مندوں کے لئے سردی سے بچاؤ کی کوشش کی گئی ہے، اس موقع پر کل ہند تنظیم مفتیان کے صدر مفتی محمد احسان قاسمی ندوی نے معاونین کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اہل خیر حضرات اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی مد دعبادت اور ا پنافریضہ سمجھ کر انجام دیں ، اس موقع پر جامعۃ العلوم کے اساتذہ کرام موجودر ہے۔

ادھر جمعیۃ علماء شاخ بڈھانہ نے قصبہ کی نئی بستی میں واقع محمد آصف قریشی کی رہائش گاہ خادم ہاؤس میں درجنوں بے سہارا خاندانوں میں لحاف تقسیم کیے۔ اس حوالے سے مولانا عمران حسین پوری کا کہا کہ سردی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایسے میں صاحب استطاعت افراد اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اور ایصالِ ثواب کے مستحق بنیں۔

اس موقع پر جمعیت علماء شاخ بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے کہا کہ سردی بہت پڑ رہی ہے، اتنی سردی میں ہمیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اور کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ضلع سیکریٹری آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ انسانیت کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

شہر جنرل سیکریٹری حافظ تحسین رانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ ہر سال کی طرح امسال بھی مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر غرباء ومساکین میں لحاف تقسیم کر رہی ہے۔ اس دوران جمعیۃ کے دیگر کارکنان موجودرہے۔