حیدرآباد:3؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے اسکول ایجوکیشن اسسٹنٹ ڈائرکٹر بڈلہ سرنیواس کواس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجبکہ وہ ایک خانگی اسکول کو اجازت نامہ جاری کرنے کےلیےپہلی قسط میں سے 40 ہزار روپئے قبول کررہا تھا جبکہ اس نے متعلقہ شخص سےایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا
رشوت کی طلبی پر متعلقہ شخص نے محکمہ انسداد رشوت ستانی عہدیداروں سے شکایت درج کروائی تھی اے سی پی عہدیداروں نے جال بھچاکرآج اسکول کمشنریٹ ایجوکیشن سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 40؍ہزاروپئے برآمد کرلیا۔
اے سی بی عہدیداروں نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا مزید تحقیقات جاری ہیں