کم عمر بچوں کے لئے اتنا کام کیوں رکھتے ہو ، مودی صاب

تازہ خبر قومی

وزیر اعظم سے 6 سالہ کشمیری لڑکی کا سوال 
نئی دہلی: 31؍مئی
(زین نیوز)
ملک میں گذشتہ سال مارچ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے مودی سرکارنے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔ اس وقت سے اسکول بند کردئیے گئےتھے۔ دریں اثنا رواں سال کورونا کی ایک اور دوسری لہر آگئی اور کم عمر بچوں کے اسکول ابھی بھی نہیں کھلے۔

حکومت نے صرف آن لائن کلاسوں کی اجازت دی ہے۔ ایسی صورتحال میں بچوں کو روزانہ تین سے چار کلاسس لیے جاتے ہیں۔اس معاملہ پر کشمیر کی ایک چھوٹی سی لڑکی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو اتنا کام نہ دیں۔ زائد عمر کےبچوں کو زیادہ کام دیا جائے۔

اپنی پیاری آواز میں لڑکی نے ایک ویڈیو بنائی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت شیئر کیا جارہا ہے۔ لوگ اسے اب تک کی سب سے خوبصورت ویڈیو بتا رہے ہیں۔ لڑکی اس میں بتاتی ہے کہ اسے کتنا پڑھنا پڑتا ہے۔

 

اس مختصر ویڈیو میں ، لڑکی کا کہنا ہے کہ مودی صاب کم عمر بچوں کے لئے اتنا کام کیوں رکھتے ہو؟ صبح اٹھنا… پہلے ریاضی ، پھر انگریزی ، اردو ، ای وی ایس ، کمپیوٹر… کتنے کلاس شرکت کرنا اور پڑھنا پڑتا ہے۔ صبح دس بجے تا دو بجے آن لائن پڑھنا پڑتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  اسلام مخالف وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے!

Anwar ul Haq Qasmi

 

آپ زائد عمر کے بچوں کو زیادہ کام کیوں نہیں دیتے ہیں۔۔۔آپ یہ سب ششم‘ ہفتم ‘ اور دسویں جماعت کے لئے رکھیں … کمسن بچوں کو اتنا کام کیوں رکھتے ہو ۔مودی صاحب