حیدرآباد:6؍جون
(زین نیوز)
ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں کئی گھر اجڑ گئے ہیں اسکے باوجو د کچھ لوگ ‘ بغیر کسی خوف کے کورونا کو لیکر لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں بغیر ماسک پہنے باہر گھوم پھر رہے ہیں‘ کچھ کورونا سے متاثر ہونے کے بعدگھر یلو قرنطینہ میں رہنے کے باہر بنا کسی خوف کےبازارو ں میں گھوم کر دوسروں کی زندگیوں کو متاثر کرکے خطرہ میں ڈال رہے ہیں
تلنگانہ ریاست کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑا میں پیش آئے ایسے ہی ایک واقعہ میں کورونا سے متاثرہ خاتون کےترکاری مارکٹ میں سبزیاں فروخت کرنے سے اچانک ہلچل مچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ترکاری فروش خاتون جس کی ایک دن قبل کورونا رپورٹ مثبت ( پازیٹیو) آئی تھی ہوم کورانٹائن میں رہنے کے بجائے آج صبح بغیر ماسک کے ترکاری فروخت کررہی تھی ۔ترکاری فروخت کرنے کے دوران مذکورہ خاتون کی عہدیداروں نے شناخت کرتے ہوئے خاتون کو ائسولیشن سنٹر منتقل کردیا۔
مذکورہ خاتون کا ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا تاہم کورونا کی علامتیں ظاہر نہ ہونے اور کورونا سے متعلق شعورآگہی کے فقدان کی وجہ سےچہرے پر ماسک پہننے بغیر خاتون ترکاری مارکٹ میں ترکاریاں فروخت کررہی تھی خاتون کی شناخت کے بعد عہدیداروں نے فوراً وہا ں سے ہٹادیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر ایٹالہ راجندر کا علامتی پتلہ نذر آتش
کچھ دیر ترکاری فروش خاتون او ر متعلقہ عہدیدار کے درمیان بحث و تکرار چلتی رہی ۔نہ ہٹنے کی صورت میں مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا۔عہدیدار وں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکورونا سے متاثر ہونے کے باوجودمذکورہ خاتون ترکاری فروخت کررہی ہے
تاہم عہدیداروں نے خاتون کو فوراً ائسولیشن سنٹر منتقل کردیا۔ خاتون کے پاس جن لوگوں نے ترکاری خریدی تھی وہ تشویش میں مبتلا ہیں