حیدرآباد:15؍جنوری
زین نیوز
وزیر صحت وطبابت اور خاندانی بہبود مسٹر ایٹالہ راجندر نے کہاکہ کورونا وائرس ویکسین کے لئے کسی کو زور بردستی نہیں کی جائیگی وہ خو دبھی ہفتہ کی صبح گاندھی ہاسپٹل پہنچ کرپہلا ٹیکہ( ویکسین) لینے والے ہیں گاندھی ہاسپیٹل میں 16 ؍جنوری سے کورونا اندادکی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز ہوگا اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر صحت کے بشمول چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر سومیش کمار اورسکریٹری محکمہ صحت مسٹر سید علی مرتضی ٰرضوی بھی شرکت کریں گے۔آج کورونا کا پہلا ڈوس دیا جائیگااور 28دن کے بعد دوسراڈوس دیا جائیگا۔وزیر صحت نے بتایاکہ عوام کی پہلی مرتبہ جس کمپنی کا ڈوس دیا جائیگا دوسرا ڈوس بھی اسی کمپنی کا ہوگا۔خانگی دواخانوں کے طبی عملہ کو بھی کورونا ویکسین دی جائیگی۔دس ہزار عملہ کو کورونا ویکسین تربیت دی گئی تمام کو ویکسین دینے کے لئے درکار انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
