نئی دہلی:4؍مئی
(زین نیو ز ڈا ٹ نیٹ)
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 فی الحال غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ چند روز سے آئی پی ایل کی متعدد ٹیموںکے کھلاڑیوں کے کوروناسے متاثر ہونے کے معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
آج سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز وریدھیمان ساہا کوویڈ 19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر ، راجیو شکلا نے اے این آئی کو بتایا کہ آئی پی ایل 2021 کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے رائٹرز کو بتایا کہ کوڈ 19 کے سبب فی الحال آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔راجیو شکلا نے اے این آئی کو بتایا کہ آئی پی ایل 2021 ابھی ملتوی کردیا گیا ہے ، اسے منسوخ نہیں کیا گیا ۔حالا ت ساز گار ہونے کے بعد میچس کے نئے ٹیبل کے تعلق سے غور کیا جائیگا
یہ بھی پڑھئیں : شادی سے ہفتہ قبل دلہن کی موت۔خوشیاں ماتم میں تبدیل
اس سے قبل پیر کے روز کوویڈ 19 ٹیسٹ میںکولکاتا نائٹ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ورون چکورتی اور سندیپ واریر بھی مثبت پائے گئے تھے ، جس کے بعد کے کے آر اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے مابین میچ ملتوی کرنا پڑا تھا۔
ایسی اطلاعات تھیں کہ آئی پی ایل کے بقیہ تمام میچز ممبئی میں منعقد کیے جائیں گے تاہم کوویڈ 19 ٹیسٹ میں ساہا کے مثبت آنے کے بعد ، آئی پی ایل کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک آئی پی ایل کے کل 29 میچ کھیلے جا چکے ہیں
ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ ، چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کیمپ سے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کی کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے
