کورونا کی تیسری لہر کے خد شہ کے پیش نظر نیلو فر کے بشمول مختلف دواخانوں میں 6 ہزارخصوصی بستر

بین الریاستی تازہ خبر

 صحت عامہ ڈایر یکٹر سر ینواس راؤ
حید رآباد 25/ جون

(زین نیوز؍ایجنسیز)
ر یاست کے خانگی د واخانوں میں کورونا کے علاج اور معا ئنوں کے لئے اعظم تر ین قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار محکمہ صحت عامہ ڈایر یکٹر سر ینواس راؤ نے ہا ئیکورٹ میں داخل کر دہ ر پورٹ میں پیش کیا۔

انہوں نے اپنی ر پورٹ میں بتا یا کہ ر یاست کے کورونا کا علاج کر ر ہے 170 خانگی دواخانوں کے خلاف تقر یباََ350 شکا یتیں مو صول ہو ئی ہیں۔جن میں 30 در خواستوں کا جائزہ لے کر متا ثر ین کو اضافہ رقم تقریباََ72.20 لاکھ روپئے واپس دلائے گئے ہیں۔

جب کہ ما با قی در خواستوں کا جا ئزہ لے کر ان کی یکسو ئی کے اقدامات بھی کئے جا ر ہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذ کرہ ضروری ہو گا کہ آج ہائیکورٹ نے کورونا کی صورتحال پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ہیلتھ ڈائر یکٹر سر ینواس را ؤ نے ر پورٹ پیش کی۔ جس میں انہوں نے عدالت کو بتا یا کہ ر یاست میں یو میہ تقر یباََ 1.17 لاکھ کورونا معا ئنہ کئے جا ر ہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ر یاست میں کورونا مثبت کیسوں کی شر ح گھٹ کر صر ف 1% تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ر یاست میں کورونا ٹیکہ اندازی کا مر حلہ جاری ہے۔ اب تک ر یاست میں 68.48 لاکھ افراد کو پہلا ڈوس اور 28.76 لاکھ افرادو کو دو ڈوس مکمل دئیے گئے ہیں۔ اور ریاست میں ابھی 1.94 کروڑ افراد کو ٹیکہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 جون تک مر کز سے ر یاست تلنگانہ کو ابھی 10.76 لاکھ ڈوس ٹیکہ در آمد ہو نگے۔ اور ریاست میں انتہائی جو کھم والے گروپ کے جملہ 23.11 لاکھ افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی ہے۔

جبکہ بیرون ملک روانہ ہو نے والے 6874 طلباء کو بھی ویکسین دیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام اسپتالوں میں کورونا مر یض کو ذ ہنی الجھنوں سے بچا نے کے لئے کو نسلنگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

اور سر کاری دواخانوں میں دستیاب 27141 بستروں کے منجملہ 10,224 بستروں کو آکسیجن کا حا مل بنا یا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کورونا کی تیسری لہر کے خد شہ کے پیش نظر نیلو فر کے بشمول ر یاست کے مختلف اطفال دواخانوں میں 6 ہزارخصوصی بستر تیار کئے گئے ہیں۔ اور بچوں کے علاج کے ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہو ئے ان سے تجا ویز حاصل کی جا ر ہی ہیں۔