کورٹلہ میں شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی۔ شاپنگ مال مکمل جل کر خاکستر

تازہ خبر تلنگانہ

کورٹلہ:18؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں کورٹلہ مستقر پر واقع مشہور ٹیکسٹائل آنند شاپنگ مال میں گذشتہ درمیانی شب مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیں آیا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کی کروڑوں کی مالیت کی اشیا کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔آتشزدگی کی وجہ سے چار منزلوں پر محیط شاپنگ مال پوری طرح تباہ ہوچکا ہے

اطلاع کے مطابق کورٹلہ نیو بس اسٹانڈ سے قریب واقع کلور روڈ پر واقع آنند شاپنگ مال میں صبح تقریبا تین بجے آگ لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

ایسا لگتا ہے کہ پہلے آگ شاپنگ مال کے نچلی منزل میں لگی پھر اس نے پہلے منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کے پورے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لیا اور تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیاآگ اتنی بھڑک آٹھی تھی کہ آگ کے شعلے  لہرا رہے تھے

واقعہ کی اطلاع فایر بریگڑ عملہ اور مقامی عوام نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تب تک پورا شاپنگ مال جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔
آنند شاپنگ مال سے متصل ایک اور شاپ بھی آگ کی لپٹ میں آگئی جس میں فرنیچر ورکشاپ کھولنے کی تیاری کی جارہی تھی املاک خاکستر ہوگئیں
آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔ کورٹلہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثہ اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات دریافت کیں۔مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آنند شاپنگ مال ضلع جگتیال کے بڑے شاپنگ مالوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے اسکی کورٹلہ ‘ جگتیال ‘ کاما ریڈی ‘ آرمور اور دیگر مقامات پر بھی برانچس ہیں حالیہ دنوں جگتیال میں نئی برانچ قائم کی گئی ہے