حیدرآباد میں کووڈ مریضوں کیلئے مفت آکسیجن

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔یکم؍مئی 

(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

تلنگانہ فیملی کونسلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے حیدرآباد کے ضرورت مند کووڈ۔19 مریضوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے۔رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 70 کے قریب مریضوں میں آکسیجن سلنڈرس تقسیم کئے گئے ہیں۔

 

تنظیم محمد نجیب، بورڈ ارکان حامد قریشی، ایم اے جلیل، ڈاکٹر کریم، کے اظہرعلی صدیقی، پروفیسر مفخم جاہ اور ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ یہ نیک فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔ آفس انچارج محمد فہد کے بموجب مریض کے عزیز و اقارب آدھار کارڈ یا کوئی دوسرے شناختی ثبوت اور ڈاکٹر کے نسخہ کے ساتھ تنظیم کے صدرنشین محمد نجیب سے ان کے فون نمبر 9908954163 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں اور اپنے مریض کیلئے تنظیم کے ہیڈکوارٹرس پروین کاٹیج اکبرباغ ٹولی چوکی حیدرآباد سے آکسیجن سلنڈر حاصل کرسکتے ہیں۔ آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کا انحصار اسٹاک کی دستیابی پر رہے گا۔

اسٹاک دستیاب نہ رہنے کی صورت میں مریض کے عزیزواقارب کا فون نمبر نوٹ کرلیا جائے گا۔ اسٹاک آجانے پر انہیں فون پر اطلاع دی جائے گی۔ جس کے ساتھ ہی تنظیم کے ہیڈکوارٹرس سے رجوع ہوکر آکسیجن سلنڈر حاصل کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ فیملی کونسلنگ آرگنائزیشن انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل بار اسوسی ایشن سے ملحقہ تنظیم ہے۔ اس کی جانب سے ایک سال قبل کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے بعد سے اب تک 250 آکسیجن سلنڈرس مریضوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔