کیرالہ:14؍فروری
ویب ڈیسک
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ کہ ہم اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، اور کیرالہ حکومت ریاست میں اس طرح کی پریشانی کی حمایت نہیں کرے گے۔ انھوں نے مرکزی وزیر داخلہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چند روز قبل مغربی بنگال میں انتخابی ریلی میں سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ کورونا ویکسینیشن ختم ہونے کے بعد ہی سی

اے اے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ جس کے جواب میں کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر اس قانون پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔اور کہاکہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہم ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں کریں گے۔’ ہم اس پر عمل نہیں کریں گے؟ ہم احتجاج کر رہے ہیں، ہم یہاں سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے۔’پارلیمنٹ میں اس قانون کے منظور ہونے کے بعد اس کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں کے درمیان کیرالہ کی کمیونسٹ حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس قانون کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ پنارائی وجین کی حکومت وہ پہلی ریاستی حکومت بنی تھی جس نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔