کے سی آر بی جے پی سے خوفزدہ۔ناگر جنا ساگر میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ۔ بنڈی سنجے

بین الریاستی تازہ خبر قومی

سوریہ پیٹ8؍جنوری
نمائندہ خصوصی
صدر بی جے پی یاست تلنگانہ رکن لوک سبھا حلقہ کریم نگر مسٹر بنڈی سنجےنےریمارک کیا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے چاہے کتنے ہی کیوں نہ یگیاز ( ہندو مذہبی اجتماع) کرلیں کے سی آر  کی جانب سے انجام دئیے گئے پاپ( گناہ ) دھل نہیں سکیں گے۔ سوریہ پیٹ ضلع میں یس وینکٹشور راؤ کی رہایش گاہ پر منعقد ہ میڈیا  کانفرنس میں ریاست کے لئے بی جے پی انچارج مسٹر ترون چوگ کے ہمراہ مخاطب کرتے ہوئے کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کے سی آر کو شہیدان تلنگانہ بدعاء لگے گی۔بنڈی سنجے نے ناگر جنا میں بی جے پی سے مقابلہ کے لئے ٹی آریس اور کانگریس میں آپس میں مل کر کام کرنے کا الزام لگایااور کہاکہ اس سازش کے باوجود بی جے پی دوباک اسمبلی حلقہ اور جی ایچ ایم سی کے انتخابی نتائج کو ناگر جنا ساگر میں بھی دہرائے گی ۔
انھوں نے کہاکہ کے سی آر کو بے جے پی کا خوف ستایا جارہا ہے کوروناکی مصیبت کی گھڑی میں ریاستی حکومت عوام کو مدد فراہم کرنے میں ناکام رہی بی جے پی ملازمین و طلباء اور دیگر طبقہ کی عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کے سی آر سے جنگ و جدل پر اتر آئی ہے انھوں نے سخت لہجے میں کہاکہ ناگر جنا ساگر حلقہ کے لئے ٹی آریس نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا کہ اس کو ضمنی انتخابات میں کامیابی مل سکے۔کے سی آر انتخابات میں کامیابی کے لئے کتنے ہی سازشیں رچیں یہاں کے عوام انھیں دھتکار کر رہینگے۔انھیں پورا یقین ہے کہ اس حلقہ سے بی جے پی کامیابی کا پرچم لہرائی گی۔
ترون چوگ نے کہاکہ مودی یوں ہی کامیابی نہیں مل رہی ہے بلکہ عوام اور مختلف طبقات کے لئے شروع کردہ اسکیمات سے پارٹی تئیں عوام اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انھو ں نے سوال کیا کہ 9691میں جب کہ تلنگانہ کی تحریک شروع ہوئی تھی اس وقت کے سی آر کا مقام کہاں تھا۔انھوں نے مذہب کو ملامت بناتے ہوئے کہاکہ کے سی آر1002میں ذاتی مفادات کے لئے تلگو دیشم سے علحدگی اختیا رکرتے ہوئے ٹی آریس پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔انھوں نے کے سی آر کو راجا بابو اداکار کی طرح کام کرنے کا الزام لگایا۔انھوں نے کہاکہ کے سی آر قبضہ سے کرسی چھینا اور سکریٹریٹ خالی کرانا ضروری ہے۔بہت جلد ریاست تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدار آئیگی۔ مسٹر چوگ نے کہاکہ ریاست کے عوام کی ترقی بی جے پی کے ذریعہ ہی ممکن ہے