گاؤ ماتا کی غیر قانونی منتقلی ۔ سی پی ۔وی سی سجنار کو راجا سنگھ کا انتباہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد7؍جنوری
نمائندہ خصوصی
کمشنر پولیس سائبرآبادمسٹر وی سی سجنار کوحلقہ اسمبلی گوشہ محل کے رکن اسمبلی مسٹر راجا سنگھ نے پھر ایک بارپھرخبردارکیاہے اندروں پانچ دن گاؤ ماتاوں کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے میں ناکامی کی صور ت میں وہ خود میدان میں اترے گئے۔راجا سنگھ نے یو ٹیوب میں ریکارڈ کردہ اپنا انتباہی بیان کو وائرل کیا جس میں بی جے پی کی متنازعہ ایم ایل اے راجا سنگھ نے راست کمشنر پولیس سائبرآباد سے مخاطب ہوتے ہوئےگاؤ ماتاوں کو غیر قانونی منتقلی روک لگانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہیبہادر پورا پولیس اسٹیشن کے حدود میںگائیوں کی غیر قانونی منتقلی کا ویڈیو بھی جاری کیا ۔ریاست کی دارلحکومت حیدرآبا دمیںمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نے وہ کمشنر پولیس او رخود محکمہ پولیس کا بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں مگر ساتھ ہی پولیس کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مفوضہ فرائض کی انجام دہی میں کھرا اترنے کی کوشش کرےتاکہ محکمہ کی ساکھ کو برقرار رکھا جاسکے۔جو فی الحال متزلزل معلو م ہورہی ہے اور کمشنر پولیس کو مشورہ دیا کہ سیاسی قائدین پر تبصرہ کرنے کے بجائے و ہ اپنی توانائی فرائض کی انجام دہی پر صرف کریںانھوں نے
کہاکہ ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق گائے ماں کا درج رکھتی ہے جس سے اس مذہب سے وابستہ افراد کے جذبات جڑے ہیںاس لئے ضروری ہے کہ ان کی غیر قانونی منتقلی پر روک لگے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ جگہ جگہ خصوصی چیک پوسٹ کا قیا م عمل میں لایا جائے۔اور ایسی سرگرمیوں میں جو بھی پائے جاتے ہیں ان کو سختی سےنمٹاجائے