19 اپریل کو دورہ
نئی دہلی :15؍اپریل
(اے ایم این ایس)
اترپردیش میں گیانواپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر معاملے پر ایک عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔عدالت نے گیانواپی ۔مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر کیس کے سلسلے میں کمشنر کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ مقرر کردہ کمشنر 19 اپریل کو مسجد ۔مندر کمپلیکس کا دورہ کریں گے اور ویڈیو گرافی کریں گے۔
عدالت نے اس دوران سیکوریٹی فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔گیانواپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تنازعہ الہ آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانواپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تنازعہ فی الحال الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔وارانسی کی ضلعی عدالت میں دائر ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے اس جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وارانسی کورٹ کا یہ حکم تقریباً چھ ماہ بعد آیا جب الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی نچلی عدالت کے اس حکم پر روک لگا دی جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر سے متصل گیانواپی مسجد کے احاطے عمارت کا جامع سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
Court gives big verdict on Kashi Vishwanath temple-Gyanvapi mosque case, commissioner's visit on April 19 https://t.co/LY69aCw33a https://t.co/cU3sq0oXCR #varanasicourt #kashivishvanathtemple #gyanwapimasjid #varanasinews
— News track English (@newstrack_eng) April 15, 2022
الہ آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو بھی اس تنازعہ کی سماعت ہوئی۔ کاشی وشوناتھ مندر کی طرف سے دلیل دیتے ہوئے وکیل نے کہا تھا کہ مندر کو نقصان پہنچنے سے جائیداد کی مذہبی نوعیت نہیں بدلتی ہے۔ متنازعہ بھگوان وشویشور مندر کا وجود ستیوگ سے لے کر اب تک چلا آ رہا ہے۔ بھگوان وشویشور متنازعہ ڈھانچے میں موجود ہیں۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے احاطے کے معائنہ، ریڈار اسٹڈیز اور ویڈیو گرافی کا حکم دینے کی مانگ کی تھی۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ کاشی میں مندر کو گرا کر مسجد بنائی گئی ہے، اب تک مسجد کی دیواروں اور ستونوں پر ہندوؤں کے دیوتاؤں کی مورتیاں موجود ہیں، اس لیے اس کمپلیکس کو ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔مندر قدیم ہے اور اس کی تعمیر 15ویں صدی سے شروع ہوئی ہے۔
اسی وقت، اس معاملے کی سماعت کر رہے جسٹس پرکاش پاڈیا کے سامنے وکیل نے کہا کہ صرف وقف ایکٹ کے تحت جائیداد کا اندراج کروا کر غیر مسلم لوگوں کو اس جائیداد کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی جائیدادوں میں غیر مسلم لوگوں کا جائیداد پر حق ختم نہیں ہوتا۔
درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مغل حکمران اورنگزیب نے 1664 میں مندر کو تباہ کر دیا تھا اور اس کی باقیات پر مسجد تعمیر کی تھی۔ 1991 میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں اس جگہ پر قدیم مندر کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا جہاں اس وقت گیانواپی مسجد کھڑی ہے۔
اس عرضی کی مخالفت گیانواپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی نے کی جسے انجمن انتظامیہ مسجد (اے آئی ایم) کہا جاتا ہے۔
