امبالہ: 26؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
ہریانہ کے امبالہ کے بلانا گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ہی خاندان کے چھ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں 6 افراد کی موت ہوگئی جائے وقوعہ سے ایک خودکش نوٹ برآمد ہوا ہے۔ ساتھ ہی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت سنگت رام (65)، اس کی بیوی مہندرا کور، سکھویندر سنگھ (34) اور اس کی بیوی رینا کے طور پر کی گئی ہے۔ سکھوندر سنگھ کی دو بیٹیاں آشو (5) اور جسی (7) بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
امبالہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوگندر شرما نے کہاہے کہ "ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چھ افراد مردہ پائے گئے۔ کرائم ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے۔ ایک خودکش نوٹ برآمد کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔” اس کے ساتھ ہی یہ واقعہ منظر عام پر آتے ہی آس پاس کے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
Haryana | Six members including two children of the same family found dead. Crime team has been called to the scene. Suicide note recovered. Further investigation underway: Joginder Sharma, DSP Ambala https://t.co/yFvASC1J5Z pic.twitter.com/cAo1yISNjq
— ANI (@ANI) August 26, 2022
پولیس ذرائع کے مطابق سکھوندر سنگھ نے خود کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے خاندان کے باقی افراد کو زہر دے دیا تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے امبالہ شہر کے سول ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ یہاں پولس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر تحقیقات کر رہی ہے۔
جموں میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا ہی ایک واقعہ جموں کے سدھرا علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد اپنے گھر میں مشکوک حالات میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نےمہلوکین کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور ان کے دو رشتہ داروں نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے کی ہے۔ تمام کی لاشوں کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال منتقل کیا گیا