دیوبند،10؍ستمبر
(رضوان سلمانی)
ایس ایس پی سہارنپور وپن تاڑا نے جو پہل کی تھی وہ رنگ لانے لگی ہے گذشتہ 4ستمبر کو جن ہسٹری شیٹروں نے پولیس لائن میں منعقدہ پروگرام میں پہنچ کر جرائم چھوڑنے کی قسم کھائی تھی اب وہ مخبر بن کر پویس کی مدد کریں گے ۔یہی وجہ تھی کہ اس روز پروگرام میں ایس ایس پی نے سبھی ہسٹری شیٹروں کو اپنا موبائل نمبر دیا تھا ایک ہفتہ میں اس کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں ۔دوروز قبل ہی ایک ہسٹری شیٹر نے ایس پی سٹی کے دفتر میں پہنچ کر قسم بھی کھائی تھی کہ وہ اب جرائم نہیں کرے گا اور پولیس کی مدد کرے گا ۔سہارنپور پولیس لائن میں گذشتہ 4ستمبر کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں ضلع سہارنپور سے تقریباً ایک ہزار ہسٹری شیٹروں کو بلایا گیا تھا۔
اس پروگرام میں ڈی آئی جی سدھیر کمار ،ڈاکٹر تلسی بھاردواج،ایس ایس پی وغیرہ موجود تھے ان سبھی افسران نے ہسٹری شیٹروں کو عام زندگی گزارنے کے بارے میں بتایا تھا اور بیرون ملک کے بد معاشوں کے سلسلہ میں بھی انہیں ثبوت دئیے تھے ۔پروگرام کے آخر میں ایس ایس پی وپن تاڑا نے ہسٹری شیٹروں سے اپیل کی تھی کہ وہ پولیس کا تعاون کریں اگر انہیں کوئی پریشان کرتا ہے تو وہ سیدھے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کریں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ان کے پڑوس یا پھر کہیں پر بھی کوئی جرائم کرتا نظر آئے یا اس کے پالیسی بنارہا تو وہ ان کے سی یو جی نمبر پر سیدھے طور پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہسٹری شیٹروں کے اس پروگرام کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ایک ہسٹری شیٹرینے پولیس کو اطلاع دی ہے جس پر پولیس نے اپنا کام شروع کردیا ہے امید ہے کہ اس معاملہ میں جلد ہی بڑا انکشاف ہوسکتا ہے ۔