نئی دہلی : 15؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
آج ہندوستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب منائی جارہی ہے اور ہندوستان کے یوم آزادی کو منانے کے لیے ملک بھر میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منایا جا رہا ہے، ایسے میں ٹیم انڈیا کے اسٹار بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کی ایک پوسٹ اس وقت سب کی توجہ مبذول کر وارہی ہے۔
حسین جہاں گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے شوہر محمد شامی کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اکیلی رہ رہی ہیںحسین جہاں نے انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے وہ ملک بھر میں موضوع بحث بن گئی ہے۔
حسین جہاںhasinjahanofficial) کے ذریعہ شیئر کردہ ایک پوسٹ میںاس نے مودی اور شاہ سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کا نام ‘بھارت’ یا ‘ہندوستان’ کے نام سے خطاب کرنے کے لیے مناسب ترمیم کریں کیونکہ ملک کو وہ پہچان نہیں مل رہی ہے جس کا وہ حقدار ہے۔
View this post on Instagram
کل (14 اگست کو حسین جہاں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی.. "ہمارا ملک ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔ میں انڈیا سے پیار کرتی ہوں۔ ہمارے ملک کا نام ’بھارت‘ یا ’ہندوستان‘ ہونا چاہیے ۔ کسی ایک نام سے ہماری پہنچان ہو۔ میری عزت مآب وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل ہے
انڈیا کے موجودہ نام کو ‘بھارت یا ‘ہندوستان میں تبدیل کریں۔ ان سے ہمیں وہ پہچان ملے گی جس کے ہم حقدار ہیں ویڈیو میں حسین جہاں دو دیگر کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانے ‘دیش رنگیلا’ پر ڈانس کرتے نظر آ رہی ہیں۔
جہاں کی یہ پوسٹ فی الحال ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اگرچہ جہاں کی طرف سے دی گئی یہ تجویز کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن یہ تجویز اس وقت صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے جب ملک اپنی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی منا رہا ہے۔
