نئی دہلی20؍جنوری
نمائندہ خصوصی
وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی کابینہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے میدان میں تعاون کرنے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)، بھارت کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ازبکستان کے انٹر نیشنل سولر انرجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان کارکردگی کے خاص علاقے ریسرچ/ نمائش اور آزمائشی پروجیکٹوں کے نشاندہی سے متعلق ہوں گے جو مندرجہ ذیل ہیں:سولر فوٹو والٹائک‘اسٹوریج ٹیکنالوجیزس‘ ٹیکنا لوجی کی منتقلی‘ باہمی رضا مندی کے تحت دونوں فریق انٹر نیشنل سولر الائنس( آئی ایس اے) کے رکن ممالک میں آزمائشی پروجیکٹوں کے قیام اوراس پر عمل درآمد کے لئے کام کریں گے۔
