راج بھون کے گیٹ پر کانگریس کا جھنڈا لہرانے کا واقعہ۔ گرفتاریاں غیر جمہوری۔ ریونت ریڈی
حید رآباد 16/ جولائی
(zainnewsزین نیوز)
تلنگانہ کانگریس کی جانب سے پٹرول،ڈیزل اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج منعقدہ چلو راج بھون پروگرام میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پولیس کی جانب سے کانگریس قائدین کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔کانگریس پارٹی کی جانب سے چلو راج بھو ن پروگرام کے پیش نظر راج بھون کے پاس پولیس کی بھاری جمعیت کوتعینات کرتے ہوئے ندراپارک سے راج بھون تک ریلی کے تناظر میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔

اندرا پارک پر منعقدہ دھرنا پروگرام میں صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی‘ رکن اسمبلی ملگ سیتا اکا‘ٹی جے پرکاش ریڈی ‘ اور دیگر ارکان اسمبلی نےحصہ لیا۔پولیس کی جانب سے صرف دو سو افراد کی ہی اجازت دی گئی تھی تاہم بھاری تعداد میں کانگریس قائدین و کارکنان پہنچنےگئے اور کانگریس قائدین کی جانب سے چلو راج بھون احتجاجی ر یالی منظم کرنے کی کوشش کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اور پولیس کی جانب صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی‘ رکن اسمبلی ملگ سیتا اکا‘ٹی جے پرکاش ریڈی ‘ اور دیگر ارکان اسمبلی اور کانگریس کے قائدین اورکارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
صدر ٹی پی سی سی نے اپنی گرفتاری کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو پولیس کی بربریت کا ثبوت ہے‘ انھوں نے لکھا کہ پیشگی اجازت کے باوجود پرامن طور پر احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیس ٹی آرایس حکومت کی غلامی کررہی ہے

اس موقع پر ریونت ریڈی نے امبیڈ کر مجسمہ کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا اور کہاکہ انھیں مودی کی زیر قیادت مرکزی اور کے سی آر کے زیر قیادت ٹی آرایس حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ مر کزی اور ر یاستی حکو متیں عوام کو لوٹ ر ہی ہیں اور انہیں عوامی خد مت کا کوئی احساس ہی نہیں۔انہوں نے بتا یا کہ حکو متیں پٹرول پر دو تہائی ٹیکس عائد کر تے ہو ئے عوام کو زیر بار کر ر ہے ہیں۔
صدر ٹی پی سی سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فون ہیکرس کے ذریعہ فون ٹیاپنگ کیے جارہے ہیں۔ ملک میں آنیوالی حکومت سونیا گاندھی کی حکومت ہوگی ‘اور کانگریس کارکنوں کا دور ہوگا۔ گورنر سے ملاقات کے لئے اجازت نہ دئیے جانے پر بھی ریونت ریڈی نے برہمی کا اظہار کیا

کانگریس قائدین و کارکنان کی گرفتاری پرسینئر قائدو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرملو روی نے پولیس کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کیاپولیس کی جانے سے کانگریس قائدین کی قبل از وقت گرفتاری اور گھر پر نظر بندکرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی تانا شاہی کا مظہر قرار دیا اور کہاکہ گرفتاریاں غیر جمہوری ہیں۔
پولیس کی جانب سے کانگریس قائدین اور کارکنو ں کی گرفتاری کے درمیان کچھ کارکنوں نے پولیس کو چکمہ دیکر راج بھون پہنچ کر راج بھون کے گیٹ پر کانگریس کے جھنڈے لہرائے

راج بھو ن کے گیٹ پر کانگریس پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے واقعہ کو حکام نے سنجیدگی سے لیا اور سیکوریٹی کی ناکامی کو لیکر سخت نالاں ہیں انھوں نے اس معاملہ میں جھندا لہرانے والے دو افراد پر پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا
تاہم یہ معلوم ہوا کہ راج بھون گیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں‘ کانگریس کے دھرنے کے پیش نظر عجلت میں
سی ٹی وی کیمروں کی مرمت کروائی گئی ہے