یوپی : سلاخوں سے لدی بے قابو ٹرالی گھر میں گھس گئی۔ریٹائر سب انسپکٹرسمیت چار افراد کی موت5؍زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
مین پوری:16؍اگست
(زین نیوز)
اترپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک سب انسپکٹر اور انکی اہلیہ سمیت چار افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حاثہ میں مزید 5؍افراد زخمی بتائے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے مین پوری میں
 سلاخوں سے بھری ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع مکان میں گھس گئی۔
 اس حادثے میں گھر میں سوئے ہوئے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی جبکہ ٹرک میں سوار دو افراد کی بھی موت ہو گئی۔ ایس پی کملیش ڈکشٹ نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 4؍لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس حادثہ میں دیگر 5؍زخمی ہوگئے ہیں
انہوں نے بتایا سلاخوں سےلدئ ٹرالی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے بنے مکان میں گھس گئی۔ یہ واقعہ تھانہ کوروالی کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع گاؤں کھریا پیپل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ پایا۔

حادثے میں گھر میں سوئے ہوئے سب انسپکٹر اور اس کی بیوی کی موت ہو گئی۔مین پوری کے سی ایم او پی پی سنگھ نے بتایا کہ گاڑی کے ٹکرانے کے بعد پانچ لوگوں کو اسپتال لایا گیا تھا۔
تین معمولی زخمی ہوئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔  ایک ابھی بھی ملبے میں پھنسا ہوا ہے،
ایس پی کملیش ڈکشٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام جی مشرا سمیت پولیس فورس کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔
فی الحال پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے