سلطان پور یکم ؍جولائی
(زین نیوز)
اترپردیش کے سلطان پور سےایک شرمناک ‘دل دہلادینے والی خبرمنظر عام پر آئی ہے جہاں چلتی بس میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی واردات پیش آئی ہے اس معاملے میں اب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نےگاڑیوں کی چکینگ کے دوران ایک لگژری بس کو روک لیاایک پرائیوٹ لگژری بس کی جانچ پڑتال کی گئی اور پولیس کو ڈرائیور کے ساتھ ساتھ کنڈیکٹر بھی ملا جو دو لڑکیوں کے سا تھ پچھلی سیٹ پر چھپے ہوئے تھے ۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) امریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ نابالغ لڑکی کو بس کی سیٹ کے پچھلی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا

سلطان پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس وپن مشرا نے بتایا کہ بچی کو ایک ایسے مکان میں لے جایا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت کی گئی تھی۔ دوران تفتیش لڑکی نے بتایا کہ اس کی سوتیلی بہن نے اسے دوائیں خریدنے کے بہانے گھر سے بلایا تھا۔ ایک شیو پوجن سنگھ کے گھر لے جایا گیا جہاں تین افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعد اسے بس میں واپس لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تین افراد نے مبینہ طور پراس بچی سے زیادتی کی ہے ، جس کی عمر 15 سال ہے۔
لڑکی کی سوتیلی بہن ، بس ڈرائیور اور ایک اور شخص جو بس میں سفر کررہا تھا گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ چودھری نے بتایا کہ بچی کو طبی معائنہ کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا