نئی دہلی3؍جنوری
زین نیو ز ڈ
یوپی کےشہر غازی آباد آج خوفناک حادثہ پیش آیا مراد نگر میں مسلسل بارش کے سبب شمشان گھاٹ کامپلکس چھت گر پڑی جس کی وجہ سے 18افرادہلاک ہوگئے جبکہ 24افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے دواخانے منتقل کیا گیا جبکہ کچھ افراد ملبہ کے نیچے پھنس جانے کی اطلا ع ہےمقام حادثہ پر این ڈی آر یس عملی کی جانب حادثے کے مقام پر بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شمشان گھاٹ میں آج ایک شخص کی آخری رسومات انجام دی جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔آخری رسومات کے وقت متوفی کے رشتہ دار ‘ اور آخری رسومات میں شریک افراد کامپلکس نیچے ٹہھرئے ہوئے تھےکہ بارش کی وجہ سے چھت گرگئی ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان پایا جاتا ہے ‘ غازی آباد کے اس واقعہ پر یو پی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے صدمےکا اظہار کیا ہے ۔یوگی نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے ساتھ واقعہ کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کیے ہیں
