یوکرین۔ روس جنگ : روس کا یوکرین میں جنگ بندی پر اتفاق

تازہ خبر عالمی

شہریوں کے محفوظ انخلا کے پیش نظر فیصلہ

ماسکو : 5/مارچ
(اے ایم این ایس)

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ دس دنوں سے جاری جنگ کے درمیان آج ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ اطلاع روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووتسی اور تاس نے دی ہے

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ماسکو نے انخلاء کے بعض راستوں پر یوکرائنی افواج کے ساتھ جنگ ​​بندی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ جنوب مشرق میں سٹریٹجک لحاظ سے اہم بندرگاہی شہر ماریوپول اور مشرقی شہر وولونواخا سے شہریوں کو نکالنے میں مدد کے لیے لیا گیا۔
گزشتہ دنوں روس اور یوکرین نے مذاکرات کے بعد عام شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی راہداری بنانے
پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم یوکرائنی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ انخلاء کے راستے کب تک کھلے رہیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج نے روس سے دارالحکومت کیف کے باہر ایرپین شہر کے فوجی اسپتال پر بمباری کی ہے۔

خبر کے مطابق روسی فوجیوں نے صبح سے ہی ایرپین شہر میں فائرنگ کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیف، خارکیو، اوڈیسا کے ساتھ ساتھ سومی میں بھی روسی فوج زور دار دھماکے کر رہی ہے