یوکرین میں نوین کی موت کے لئے ہندوستانی سفارت خانہ ذمہ دار

تازہ خبر عالمی

والد کا الزام ۔نوین کی موت کے بعد گھر میں ماتم
نئی دہلی : یکم؍مارچ
(اے ایم این ایس)
روس یوکرین جنگ میں فائرنگ سے ہندوستان کا طالب علم نوین شیکھرپا گیانگودر ہلاک ہوگیا۔ نوین کی موت کے بعد کرناٹک میں ان کے گھر میں ماتم ہے۔ نوین کے والد گیانگودر نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی سفارت خانے نے یوکرین کے کھر کیو میں پھنسے ہندوستانی طلباء سے رابطہ نہیں کیا۔

نوین شیکھرپا گیانگودر کے اہل خانہ نے بتایا کہ نوین کھارکیو میڈیکل کالج میں چوتھے سال کا طالب علم تھا۔ اس کے چچا اجنا گوڑا نے دعویٰ کیا کہ نوین کرناٹک کے دیگر طلباء کے ساتھ کھرکیو میں ایک بنکر میں پھنس گیا تھا۔وہ صبح کرنسی کی تبدیلی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے گیا تھا جب گولہ باری کی زد میں آکر اس کی موت ہوگئی۔

نوین شیکھرپا گیانگودر کی موت کی خبر کے بعد ان کے گاؤں میں سوگ کا سماں ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ان کے اہل خانہ کو تسلی اور پرسہ  دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ نوین کے چچا اجنا گوڑا نے بتایا کہ منگل کو ہی انہوں نے اپنے والد سے فون پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ بنکر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔اس سانحہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے گیانا گوڑ کو فون کیا اور تعزیت کا اظہار کیا

بومئی نے گیانا گودر کو یقین دلایا کہ وہ اپنے بیٹے کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یہ بھی بتایا کہ وہ وزارت خارجہ کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ سوگوار والد نے بومئی کو بتایا کہ نوین نے انہیں (منگل) صبح فون پر کال کی تھی۔