یوکرین پر شدید حملہ سے کئی شہر زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے

تازہ خبر عالمی

روسی حملے میں 137 افراد ہلاک
یوکرین کے چرنوبل پر قبضہ روس کے قبضہ کی اطلاعات
نئی دہلی :25؍فروری
(اے ایم این ایس)
روس نے یوکرین پر شدید حملہ کیا ہے۔ روس کے میزائل حملے نے پورے یوکرین میں تباہی مچا دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔ چیخ و پکار کے درمیان روسی ٹینک مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ خبر ہے کہ روس نے یوکرین کے چرنوبل پر قبضہ کر لیا ہے۔

جمعرات کی صبح یوکرین پر روسی حملے سے دارالحکومت کیف، کھارکیو، دنیپرو، اوڈیسا اور کئی دوسرے شہر زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے۔ روس نے ہوائی حملوں کے ساتھ زمینی فائرنگ کی۔ یوکرین نے کہا کہ اس کے فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی اڈوں اور فوجی ذخائر پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ اس کے سرحدی محافظوں نے روسی فوجی گاڑیوں کی کریمیا میں داخل ہونے کی ویڈیوز جاری کیں۔

https://twitter.com/JoManji96425471/status/1496871228338016261

روسی فوج نے ہمسایہ ملک بیلاروس سے بھی توپ خانے سے حملہ کیا۔ روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چند گھنٹوں میں یوکرین کا پورا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا جس سے شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یوکرین نے کہا کہ روسی حملے میں اب تک تقریباً 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک نے ماسکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

روس کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ مذمت اور پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دوسرے ممالک کو خبردار کیا کہ روسی کارروائی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کے ایسے نتائج ہوں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں :❇️ این ایس ای کیــــلکولیشن گھوٹالے میں سی بی آئی نے آنند سبــــرامنیم کو چینائی سے گرفتـــــار کیا